ماحولیاتی تبدیلی کیلئے شجرکاری مہم انتہائی ضروری، شاہ محمود

ماحولیاتی تبدیلی کیلئے شجرکاری مہم انتہائی ضروری، شاہ محمود

  

 ملتان (سپیشل رپورٹر) ملتان کے سب سے بڑے جناح پارک میں پی ایچ اے ملتان اور ایم این ایس زرعی  یونیورسٹی ملتان کی جانب سے شجرکاری مہم کا انعقاد کیا گیا۔اس تقریب کے مہمان خصوصی وزیر خارجہ پاکستان شاہ محمود قریشی تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم اس وقت وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے مطابق پلانٹ فار پاکستان کے حوالے سے جناح  پارک میں  اپنا حصہ ڈالتے ہوئے پلانٹس لگائیں گے۔مزید موسمیاتی تبدیلیوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔اور اس کے پڑنے والے اثرات کے بارے میں بھی بتایا۔انہوں نے پی ایچ اے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ جب تک عوام اس شجر کاری مہم میں حصہ نہیں لیتی تب تک اچھے نتائج کا حصول ناممکن ہے۔آخر میں شاہ محمود قریشی نے جناح پارک میں چیئرمین پی ایچ اے عجاز جنجوعہ کے ہمراہ پودا لگاکر شجر کاری مہم کا آغاز کیا۔شجرکاری مہم میں ایم این  ایس زرعی  یونیورسٹی کی سوسائٹی پلانٹ فار لائف  نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔سوسائٹی کے پریذیڈنٹ فہد سلیم اور یونیورسٹی کی ٹیم  نے شاہ محمود قریشی سے ملاقات کے دوران اپنی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی (تمغہ امتیاز)کے نظریہ  کے بارے میں  آگاہ کیا۔مزید بتایا کہ زرعی جامعہ عمران خان کے نظریہ کو مزید تقویت دینے کے لیے بڑے پیمانے پر جلالپورپیروالا فام پر بھی اور ملتان میں بھی شجر کاری کر رہی ہے۔ہزاروں کی تعداد میں درخت لگا کر کلین اینڈ گرین پاکستان میں اپنا جامعہ حصہ ڈال رہی ہے۔اس بات کو سراہتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے خوشی کا اظہار کیا اور حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ قومی خدمت کر رہے ہیں۔اللہ آپ کو اس کا اجر دے گا۔اس موقع پر ایڈوائزر ٹو چیف منسٹر پرائس کنٹرول پنجاب حاجی جاوید اختر انصاری سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے حصہ لیا۔

شاہ محمود

مزید :

صفحہ اول -