کوٹ ادو اورنواحی علاقوں میں بارش ہرطرف جل تھل،موسم خوشگوار

کوٹ ادو اورنواحی علاقوں میں بارش ہرطرف جل تھل،موسم خوشگوار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
کوٹ ادو(تحصیل رپورٹرا)کوٹ ادو اور گردونواح میں گذشتہ چند روز سے گرمی اور حبس راج تھا گذشتہ شام نماز عصر کے وقت اچانک گہرے سیاہ بادل امڈ آئے اور دیکھتے ہی دیکھتے بادلوں نے بارش برسانا شروع کر دی تھوڑی دیر بارش کی رفتار دھیمی رہی لیکن اچانک گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش شروع ہوگئی جو نماز مغرب تک جاری رہی موسلا دھار بارش نے جل تھل کردیا بارش کے باعث بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا شہر کے متعدد علاقوں میں کافی دیر برقی رو معطل رہی جس سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا رہا تاہم بارش کے باعث گرمی اور حبس کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوشگوارھوگیا جس سے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا اور گرمی سے ستائے و مرجھائے چہرے موسم کی خوشگواری سے کھل اٹھے،کوٹ ادو شہر اور مضافات میں رات گئے تک گھنگھور گھٹاں کا بسیرا تھا

مزید :

صفحہ اول -