گورنرسندھ کی کراچی میں لڑکی پر تیزاب پھینکنے کے واقعہ کی مذمت 

گورنرسندھ کی کراچی میں لڑکی پر تیزاب پھینکنے کے واقعہ کی مذمت 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کراچی کے علاقہ بلدیہ ٹاؤن میں 19 سالہ لڑکی پر تیزاب پھینکنے کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی سے واقعہ کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ گورنرسندھ نے پولیس حکام کو ہدایت دی ہے کہ ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کے اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے محکمہ صحت کے متعلقہ حکام کو بھی ہدایت دی کہ متاثرہ لڑکی کو فوری طبی سہولت کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

مزید :

صفحہ آخر -