کراچی:پراسرار بیماری میں مبتلا خاندان کو وہیل چیئرز کی فراہمی 

کراچی:پراسرار بیماری میں مبتلا خاندان کو وہیل چیئرز کی فراہمی 

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلی سندھ کے معاون خصوصی برائے محکمہ بحالی خصوصی افراد سندھ صادق علی میمن کی ہدایت پر محکمے کی ایک ٹیم نے ریجنل ڈائریکٹر شہید بینظیر آباد عبدالحمید دھانی کی سربراہی میں نے گاوں غلام محمد بروہی کا دورہ کیا۔ جہاں 12 افراد پر مشتمل ایک خاندان پر اسرار بیماری کا شکار ہے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ وزیراعلی سندھ کے معاون خصوصی برائے محکمہ بحالی خصوصی افراد سندھ صادق علی میمن نے پراسرار بیماری میں مبتلا خاندان کے حوالے سے نجی ٹیلی ویڑن پر نشر ہونے والی خبر کا نوٹس لیا تھا۔ محکمہ بحالی خصوصی افراد شہید بینظیر آباد کی ٹیم نے خاندان کے افراد کو آٹھ وہیل چیئرز اور 50 ہزار روپے فی کس دئیے اور راشن بھی فراہم کیا۔ وزیراعلی سندھ کے معاون خصوصی صادق علی میمن کی ہدایت پر ریجنل ڈائریکٹر شہید بینظیر آباد عبدالحمید دھانی نے اہل خانہ کو یقین دلایا کہ ان کے بچوں کو بھی خصوصی تعلیم کے سکول میں تعلیم فراہم کی جائے گی اور متاثرہ خاندان کو طبی سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔ پراسرار بیماری میں مبتلا خاندان کے سربراہ نے وہیل چیئرز، نقد رقم اور راشن فراہم کرنے پر وزیراعلی سندھ کے معاون خصوصی برائے محکمہ بحالی خصوصی افراد سندھ صادق علی میمن کا پر شکریہ ادا کیا۔

مزید :

صفحہ آخر -