عمران اور انکے ایجنٹ صداقت سے ڈرتے ہیں،شازیہ مری 

عمران اور انکے ایجنٹ صداقت سے ڈرتے ہیں،شازیہ مری 

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)مرکزی اطلاعات سیکریٹری پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز و رکن قومی اسمبلی شازیہ عطا مری نے کہا ہے کہ تباہی سرکار پی ایم ڈی اے کے ذریعے اپنے جرائم پر پردہ ڈالنا چاہتی ہے اور عمران خان اپنے سارے شیرو پی ایم ڈی اے میں بھرتی کر چکے ہیں۔شازیہ مری نے کہا کہ عمران خان اور ان کے ایجنٹ صداقت سے ڈرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار  انہوں نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کیا ہے۔ مرکزی اطلاعات سیکریٹری پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان سمجھتے ہیں صرف سچ وہ ہے جو خود بولتے ہیں، اور کہا کہ وزیر اطلاعات نے میڈیا یونینز کے بارے جھوٹ بول کر اپنے آپ کو بے نقاب کیا، جبکہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے پرنٹ میڈیا کو کاغذ کے کوٹا سے نجات دی۔شازیہ مری نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت خود فیک نیوز کی پیداوار ہے، ان عظیم صحافیوں کو سلام جنہوں نے کوڑے کھاکر بھی آزادی صحافت کا پرچم بلند رکھا اور پیپلزپارٹی صحافیوں کے ویج ایوارڈ کے حق کو اپنا اصول سمجھتی ہے،

مزید :

صفحہ آخر -