محکمہ صحت کی سفارش پر تعلیمی بند کرنے کا فیصلہ کیا،سید سردار شاہ 

محکمہ صحت کی سفارش پر تعلیمی بند کرنے کا فیصلہ کیا،سید سردار شاہ 

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیرتعلیم سندھ سردارشاہ نے کہا ہے کہ محکمہ صحت نے آئندہ ہفتے کوروناکی نئی لہرسے خبردارکیاتھا، جس کے بعد تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا، اسکولوں سے متعلق ایک ہفتے بعد جائزہ لے کر فیصلہ کیاجائے گا۔تفصیلات کے مطابق وزیرتعلیم سندھ سردارشاہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں کوبندکرنیکافیصلہ کوروناصورتحال پرکیاگیا، وزیراعلی سندھ نیمشاورت کے بعد بندش کافیصلہ کیا۔سردارشاہ نے کہا کہ محکمہ صحت نیآئندہ ہفتیکوروناکی نئی لہرسے خبردارکیاتھا اور صورتحال مدنظررکھ کرتعلیمی ادارے بندرکھنے کی تجویزدی، آئندہ ہفتے تک تمام اساتذہ کی ویکسین مکمل کی ہوجائے گی، سندھ حکومت نے محتاط رہ کرفیصلہ کیاہے۔وزیرتعلیم سندھ نے کہا کہ اسکولوں سے متعلق ایک ہفتے بعدجائزہ لے کرفیصلہ کیاجائے گا، والدین سے اپیل ہے اپنی ویکسین کرائیں تاکہ بچے محفوظ رہیں۔دوسری جانب اسکول بند کرنے کے حوالے سے سندھ حکومت نے اسٹیک ہولڈرزکی مشاورت سے پہلے ہی فیصلہ کرلیا، تمام اسٹیک ہولڈرز پرمشتمل ورکنگ کمیٹی کا اجلاس ہونا تھا اور سیکریٹری اسکول ایجوکشن کی سربراہی میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیاجاناتھا۔ورکنگ کمیٹی میں نجی اسکولز،محکمہ صحت اور دیگر اسٹیک ہولڈزکی نمائندگی تھی تاہم مشاورت سے قبل ہی وزیراعلی نے اسکولوں کی بندش کا اعلان کیا، وزیراعلی سندھ کے فیصلے سے تمام اسٹیک ہولڈرز پریشانی کا شکار ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -