پولیس اہلکار جمیل کلہوڑو کیلئے 50ہزار روپے انعام کا اعلان
کراچی (اسٹاف رپورٹر)مشیر زراعت منظور حسین وسان نے ٹرین سے گرے شخص کی جان بچانے والے پولیس اہلکار جمیل کلہوڑو کے لیے 50 ہزار روپے انعام کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں اپنی طرف سے جمیل کلہوڑو کو 50 ہزار روپے انعام دینے کا اعلان کرتا ہوں, پولیس اہلکار جمیل کلہوڑو نے ریلوے ٹریک پر گرنے والے شخص کی جان بچائی تھی. منظور وسان نے مزید کہا کہ ہمیں جمیل کلہوڑو جیسے پولیس اہلکار جوانوں پر فخر ہے.