ارسلان اسلام شیخ کا عوامی شکایات پر ماکا ڈسپوزیبل کا دورہ 

ارسلان اسلام شیخ کا عوامی شکایات پر ماکا ڈسپوزیبل کا دورہ 

  

سکھر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)معاون خصوصی وزیر اعلی سندھ سابق مئیر سکھر بیئرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے  ایڈمنسٹریٹر سکھر میونسپل کارپوریشن عدنان رضا و دیگر افسران  کے ہمراہ عوامی شکایات پر ماکا ڈسپوزیبل کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا اس موقع پر انہوں نے متعلقہ عملے کو احکامات جاری کیے کے جو گاڑیاں اور مشینری ان فنکشنل ہیں ان کو جلد از جلد فنکشنل کرکے کار آمد بنایا جائے اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کو مزید بہتر بنایا جائے دورے کے موقع پر علاقہ معززین نے بیئرسٹر ارسلان اسلام شیخ کو معاون خصوصی وزیر اعلی سندھ بننے پر مبارکباد پیش کی اور عوامی خدمات جاری رکھنے پر سراہا۔

مزید :

صفحہ آخر -