مجوزہ ظالمانہ سنسر شپ آمرانہ ذہنیت کا اقدام ہے، نیئربخاری 

 مجوزہ ظالمانہ سنسر شپ آمرانہ ذہنیت کا اقدام ہے، نیئربخاری 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (این این آئی)سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلزپارٹی سید نیر حسین بخاری نے کہاہے کہ مجوزہ ظالمانہ سنسر شپ آمرانہ ذہنیت کے اقدام  ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ اگر حکمرانوں کے ہاتھ صاف ہیں تو تنقید سے خوف کیسا،صاف نظر آ رہا کہ میڈیا پر کنٹرول کا مقصد حکمران خاندان اور پی ٹی آئی مالی معاونین کی بدعنوانیوں کو چھپانا ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکمراں پی ایم ڈی اے کے نام پر فسطائی ہتھکنڈوں میں کامیاب نہیں ہوسکتے۔ انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی آزادی اظہار پر کسی بھی قدغن کو کامیاب نہیں ہونے دے گی،بنیادی آئینی حقوق پر پابندیاں جمہوری پاکستان کی نفی کے مترادف ہے،پیپلز پارٹی جمہوری حق کی خاطر جدوجہد میں جرات مند صحافیوں کے شانہ بشانہ ہے۔
نیئربخاری 

مزید :

صفحہ آخر -