پاکستان نے کورونا کے حوالے سے آلات سری لنکن حکومت کے حوالے کر دیئے 

  پاکستان نے کورونا کے حوالے سے آلات سری لنکن حکومت کے حوالے کر دیئے 

  

کولمبو (این این آئی)سری لنکا میں پاکستانی ہائی کمشنر سعد خٹک نے سری لنکا کے وزیر اعظم مہندا راجہ پکسہ سے ملاقات کی جس میں پاکستانی ہائی کمشنر نے کورونا کے حوالے سے آلات سری لنکن حکومت کے حوالے کیے۔پاکستانی ہائی کمیشن کے مطابق ان آلات میں 75 وینٹیلیٹرز اور 150 سی پیپ بریدنگ ایڈ مشینیں شامل ہیں،یہ تمام سامان پاکستان میں تیار کیا گیا ہے۔پاکستانی ہائی کمیشن کے مطابق امدادی سامان حکومت پاکستان کی جانب سے کوویڈ 19 کے خلاف جنگ میں سری لنکن بہن بھائیوں کے ساتَ اظہار یکجہتی کا مظاہرہ ہے،اس موقع پر ہائی کمشنر سعد خٹک نے پاکستان کے امن و مستقل ترقی کے لیے علاقائی شراکت داری کے ویژن کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہاکہ کورونا کے خلاف پاکستانی امداد اس کی کوویڈ کے خلاف مشترکہ علاقائی کوشیشوں کا حصہ ہے۔قبل ازیں پاکستانی ہائی کمشنر نے کورونا کے متعلق سری لنکن اسٹیٹ فارماسیوٹیکل کارپورشن  کو 80 لاکھ روہے کا چیک بھی حوالے کیا تھا،چیک کو سری لنکن صدر نے گنگا رامایہ مندر میں وصول کیا تھا،سری لنکن وزیر اعظم مہندا راجہ پکسا نے ملک میں عروج ہر موجود کورونا کی چوتھی لہر میں بروقت امداد پر شکریہ ادا کیا۔

پاکستان 

مزید :

صفحہ آخر -