امریکی بلاگر سنتھیا رچی  صحت یاب، گھر منتقل

    امریکی بلاگر سنتھیا رچی  صحت یاب، گھر منتقل

  

 اسلام آباد (این این آئی)بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال لائی جانے والی امریکی بلاگر سنتھیا ڈی رچی کو صحت مند قرار دے دیا گیا جس کے بعد وہ اپنے گھر بھی منتقل ہوگئیں۔ اسلام آباد کے پولی کلینک ہسپتال کے ذرائع نے بتایا کہ امریکی شہری سنتھیا رچی کی طبعیت سنبھل گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ پولی کلینک ہسپتال کے شعبہ میڈیسن کے ڈاکٹرز کی ٹیم نے تمام ٹیسٹ کا جائزہ لیا۔ہسپتال ذرائع کے مطابق سنتھیا رچی کو دن میں آئی سی یو سے آفیسر وارڈ میں شفٹ کیا گیا۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز نے سنتھیا رچی کو صحت مند قرار دے دیا، طبیعت سنبھلنے پر وہ اپنی رہائش گاہ منتقل ہوگئیں۔ خیال رہے کہ سنتھیا رچی کو 2 روز قبل بیہوشی کی حالت میں پولی کلینک ہسپتال لایا گیا تھا۔

گر سنتھیا رچی

مزید :

صفحہ آخر -