قصور،دوسری شادی سے منع کرنے پر شوہر نے بیوی کو مار ڈالا

  قصور،دوسری شادی سے منع کرنے پر شوہر نے بیوی کو مار ڈالا

  

قصور(بیورو رپورٹ)کوٹرادھا کشن میں دوسری شادی کے شوق میں خاوند نے اپنی بیوی کا گلہ دبا کر ہلاک کر دیا۔تفصیل کے مطابق سلامت پورہ رائیونڈ کے رہائشی محمد یعقوب نے پولیس تھانہ کوٹرادھا کشن میں مقدمہ درج کروایاکہ میری چوبیس سالہ ہمشیرہ عطیہ بی بی کی شادی محمد عمران سے ہوئی تھی تو محمد عمران دوسری شادی کرنا چاہتا تھا تو میری بہن اس کو منع کر تی تھی جس کی وجہ سے گھر میں اکثر لڑائی جھگڑ ا رہتا تھا وقوعہ کے روز محمد عمران نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ میری بہن عطیہ بی بی کا گلہ دبا کر اسے موت کے گھاٹ اتار دیا پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

بیوی قتل

مزید :

صفحہ آخر -