افغانستا ن کی بدلتی صورتحال، او آئی سی کا ہنگامی اجلاس آج طلب

افغانستا ن کی بدلتی صورتحال، او آئی سی کا ہنگامی اجلاس آج طلب
افغانستا ن کی بدلتی صورتحال، او آئی سی کا ہنگامی اجلاس آج طلب

  

جدہ(ڈیلی پاکستان آن لائن ) افغانستان کی بدلتی صورتحال کے حوالے سے اسلامی ممالک کی تنظیم (او آئی سی) کا ہنگامی اجلاس آج طلب کرلیا گیا۔

نجی ٹی وی ہم نیو ز کے مطابق او آئی سی کے سیکرٹری جنرل یوسف بن احمد العثیمین نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو بتایا کہ افغانستان میں تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال پر غور کرنے کے لیے سفیروں اور مستقل نمائندوں کا اجلاس ہو گا۔

ہفتہ کو دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان افغانستان میں پائیدار امن اور استحکام کے فروغ میں اپنا تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا اورانہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ افغان جماعتیں ایک جامع سیاسی تصفیے کے لیے کام کریں گی۔

مزید :

بین الاقوامی -