محکمہ موسمیات نے گرمی سے ستائے شہریوں کو خوشی کی نوید سنادی

محکمہ موسمیات نے گرمی سے ستائے شہریوں کو خوشی کی نوید سنادی
محکمہ موسمیات نے گرمی سے ستائے شہریوں کو خوشی کی نوید سنادی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ موسمیات نے آج اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کی پیش گوئی کردی۔

 محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج لاہور، سیالکوٹ، گوجرانوالہ میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش برسنے کا امکان ہے جبکہ خیبر پختونخوا میں پشاور، سوات، کوہاٹ میں بھی بارش کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ میں کراچی، ٹھٹہ اور بدین میں بوندا باندی جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بادل برسنے کا امکان ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -