یوم آزادی پر شارجہ سے دبئی پیدل سفر،محب وطن پاکستانی ڈاکٹر اکرم چوہدری نے ’ ہیٹرک‘ مکمل کرلی

یوم آزادی پر شارجہ سے دبئی پیدل سفر،محب وطن پاکستانی ڈاکٹر اکرم چوہدری نے ’ ...
یوم آزادی پر شارجہ سے دبئی پیدل سفر،محب وطن پاکستانی ڈاکٹر اکرم چوہدری نے ’ ہیٹرک‘ مکمل کرلی

  

دبئی(طاہر منیرطاہر) متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ میں مقیم ایک محب وطن پاکستانی ڈاکٹر محمد چوہدری نے مسلسل تین بار شارجہ سے دبئی پیدل سفر کرکے ہیٹرک مکمل کرلی ہے، گزشتہ سالوں کی طرح اس بار بھی 14اگست2021کو ڈاکٹر محمد اکرم چوہدر ی نے پاکستان کا سبز ہلالی پرچم تھا م کر شارجہ سے دبئی تک 35کلو میٹر کا سفر پانچ گھنٹے میں پیدل طے کیا اور پرچم کشائی کے وقت پاکستان قونصلیٹ دبئی پہنچ گئے۔

 ان کی آمد پر پاکستانی کمیونٹی کے لوگوں نے ان کا استقبال کیا جبکہ یوم آزادی کی تقریب کے دوران وائس قونصل سید مصور عباس شاہ نے سٹیج پر ڈاکٹر محمد اکرم چوہدر ی کی ملک سے محبت اور جذبہ حب الوطنی کو خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر محمد اکرم چوہدری نے کہا کہ وہ23مارچ 2022کو دبئی سے پیدل سفارتخانہ پاکستان ابوظہبی جانے کا ارادہ رکھتے ہیں اور چاہتے ہیں پاکستان کمیونٹی سے کوئی ان کے ساتھ چلے۔

مزید :

تارکین پاکستان -