عمر کوٹ :پرائمری ٹیچرزکا ٹیسٹ پاس کرنےوالے امیدواروں کا آفر آرڈر نہ ملنے پر احتجاج

عمر کوٹ :پرائمری ٹیچرزکا ٹیسٹ پاس کرنےوالے امیدواروں کا آفر آرڈر نہ ملنے پر ...
عمر کوٹ :پرائمری ٹیچرزکا ٹیسٹ پاس کرنےوالے امیدواروں کا آفر آرڈر نہ ملنے پر احتجاج

  

عمرکوٹ (سید ریحان شبیر )سندھ یونیورسٹی ٹیسٹنگ سینٹر سے پرائمری ٹیچر کے ٹیسٹ پاس کرنے والے امیدواروں نے آفر آڈر نہ ملنے پرپریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ فوری آفر آرڈر فراہم کئے جائیں۔

 تفصیلات کے مطابق پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے پر ائمر ی ٹیچرز ایسوسی ایشن( پ ٹ الف )کے سابق رہنما ابراہیم بجیر ،رمضان مہر ،بلویر سنگھ ،مگھن مہر اور ارشاد کمبار نے کہا کہ ہم نے بارہ سال قبل ساٹھ فیصد نمبر لیکر ٹیسٹ پاس کیے مگر ہمیں آفر آڈر نہیں دیے جا رہے ہیں سندھ حکومت محض ہمیں جھوٹے دلاسے دے رہی ہے ہم گذشتہ بارہ سال سے مسلسل احتجاج کررہے ہیں مگر کوئی ہماری داد رسی کرنےوالا نہیں۔

 ان امیدواروں نے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ ،وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ،صوبائی وزیر تعلیم سے مطالبہ کیا کہ ہمیں فوری طور پر آفر آڈر دیے جائے تاکہ ہم برسرروزگار ہوکر اپنے بچوں اہل خانہ کا پیٹ پال سکے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -عمرکوٹ -