افغان امن مشن، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی 25اگست سے 4ملکی دورے پر روانہ ہوں گے

افغان امن مشن، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی 25اگست سے 4ملکی دورے پر روانہ ہوں گے
افغان امن مشن، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی 25اگست سے 4ملکی دورے پر روانہ ہوں گے

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے افغانستان کے ہمسایہ ممالک کے دورے کو حتمی شکل دے دی گئی جس کے مطابق وزیر خارجہ 25اگست کو4ملکی دورے پر روانہ ہوں گے۔شاہ محمود قریشی تاجکستان، ازبکستان، ترکمانستان اور ایران کا اہم دورہ کریں گے۔

نجی ٹی و ی ہم نیوز کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی دوروں میں چاروں ممالک کی اعلی ٰقیادت اور وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں کریں گے اورافغانستان کی تازہ ترین صورتحال، پرامن سیاسی تصفیے، دیرپا امن و استحکام پر گفتگو کریں گے۔

وزیر خارجہ تمام ممالک پر افغانستان میں دیرپا امن کے لیے مشترکہ کوششوں پر زور دیں گے جبکہ چار ملکی دورہ مکمل کر کے 27 اگست کو وطن واپس پہنچیں گے۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -