سکیورٹی فورسز کا شمالی وزیر ستان میں آپریشن، دہشتگرد ہلاک

سکیورٹی فورسز کا شمالی وزیر ستان میں آپریشن، دہشتگرد ہلاک
سکیورٹی فورسز کا شمالی وزیر ستان میں آپریشن، دہشتگرد ہلاک

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آ ن لائن ) سکیورٹی فورسز کے شمالی وزیر ستان میں آپریشن کے دوران ایک دہشتگر د مارا گیا۔ مارے گئے دہشتگر د کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیاگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیاہے کہ سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیر ستان کے علاقے بویا میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کیا جہاں فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد ہلاک ہوگیا جبکہ دہشتگرد کے قبضے سے ہتھیاراورگولیاں برآمد کی گئی ہیں۔

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ علاقے میں مزیددہشتگردوں کی ممکنہ موجودگی کے پیش نظر آپریشن ابھی جاری ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -راولپنڈی -