یوم آزادی پر رکشہ سوار خواتین سے بدسلوکی کرنے والے ملزم گرفتار ، نجی ٹی وی کا دعویٰ

یوم آزادی پر رکشہ سوار خواتین سے بدسلوکی کرنے والے ملزم گرفتار ، نجی ٹی وی ...
یوم آزادی پر رکشہ سوار خواتین سے بدسلوکی کرنے والے ملزم گرفتار ، نجی ٹی وی کا دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) یوم آزادی پر رکشہ سوار خواتین سے بد سلوکی کرنے والے دو ملزموں کو سی آئی اے پولیس نے گرفتار کرلیا، ملزمان کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیاگیا  تاہم دنیا نیوز کا کہنا ہے کہ تین افراد کو گرفتار کیا گیا جن میں سے ایک کا تعلق لاہور اور دو کا دیگر اضلاع سے ہے۔ 
نجی ٹی وی اے آر وائی نے دعویٰ کیا ہے کہا راوی روڈ کے علاقے میں خواتین سے بد سلوکی کرنے والے دو ملزم سی آئی اے نے گرفتار کرلئے ہیں ، جنہیں  نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کی لوکیشن اور فیس میچنگ کی جا رہی ہے ۔ رپورٹس کے مطابق تینوں ملزمان سے رات گئے سی آئی اے کے اعلیٰ افسران نے تفتیش بھی کی ، اب فارنزک اور سسائنسی بنیادوں پر تصدیق ہوگی۔ 
واضح رہے کہ یوم آزادی پر اوباشوں کی جانب سے رکشے میں سوار خواتین کو ہراساں کیا گیا تھا جس کی ویڈیو منظر عام پر آئی تھی ، ایک اوباش موٹرسائیکل سے اتر کر رکشہ میں سوار ہو گیا اور خاتون کے ساتھ بد سلوکی کی ، خواتین نے خود کو بچانے کیلئے جوتا تک اٹھایا ۔پنجاب حکومت نے ملوث ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک سی آئی اے کو سونپا تھا ۔