بھرے بازار میں دو سگی بہنوں کے ساتھ مسلح افراد کی فحش حرکات، بوس و کنار، ایک کی انگلی بھی نوچ ڈالی

بھرے بازار میں دو سگی بہنوں کے ساتھ مسلح افراد کی فحش حرکات، بوس و کنار، ایک ...
بھرے بازار میں دو سگی بہنوں کے ساتھ مسلح افراد کی فحش حرکات، بوس و کنار، ایک کی انگلی بھی نوچ ڈالی

  

ٹانڈہ (ویب ڈیسک)   بااثر مسلح افراد کی بھرے بازار میں دو سگی بہنوں کے ساتھ فحش حرکات، بوس و کنار کے علاوہ ایک کی انگلی نوچ ڈالی جب کہ پولیس نے لڑکیوں کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تین ملزمان کوگرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے  مطابق نواحی گاؤں بڑیلہ شریف کی رہائشی (ش) اپنی ہمشیرہ کے ہمراہ سودا سلف لینے ٹانڈہ بازار گئی، تو راستہ میں جمشید چوہان اور غلام جیلانی وغیرہ  سات  افراد  نے ان پر  بے ہودہ جملے کسے، دونوں بہنیں واپس گھر جانے کے لیے چنگ چی میں سوار ہوئیں تو ملزمان  کار اور دو موٹرسائیکلوں پر  ان کا پیچھا کرتے آگئے اور اسلحے کی نوک پر چنگ چی رکشے کو زبردستی روک لیا۔

دونوں بہنوں کو گھسیٹ کر کار میں ڈالنے کی کوشش کی اور بوس و کنار کرنے لگے، ایک کی انگلی نوچ ڈالی،لیکن اسی دوران سڑک پر آرمی کی گاڑی آتی دیکھ کر ملزمان  دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے۔رپورٹ کے مطابق مرکزی ملزم غلام جیلانی ابھی تک گرفتار نہیں ہوسکا جب کہ متاثرہ خاندان سیاسی دباو اورملزمان کے بااثر ہونے کی وجہ سے دباؤ کا شکار ہیں۔

مزید :

جرم و انصاف -