ہمارے لگائے توانائی کے منصوبے بند کریں تو لوڈ شیڈنگ آج بھی 18 گھنٹے تک پہنچ جائے ، احسن اقبال

ہمارے لگائے توانائی کے منصوبے بند کریں تو لوڈ شیڈنگ آج بھی 18 گھنٹے تک پہنچ ...
ہمارے لگائے توانائی کے منصوبے بند کریں تو لوڈ شیڈنگ آج بھی 18 گھنٹے تک پہنچ جائے ، احسن اقبال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال نےکہاہم نے قومی وسائل کو عوام کی امانت سمجھ کر استعمال کیا ، ہماری بنائی ہوئی موٹر ویز پر لوگ سفر کرتے ہیں تو دعائیں دیتے ہیں ، ہمارے توانائی کے لگائے گئے منصوبوں کو آپ آج بند کر دیں تو 18گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ ہو جائے گی ۔

لاہور میں مریم اورنگزیب اور عطا تارڑ کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئےاحسن اقبال نےکہا کہ حکومت نے 2018سے ملک پر معاشی اور اقتصادی تباہی مسلط کر رکھی ہے ، دو ماہ کے دوران روپے کی قدر میں بے پناہ کمی ہوئی ، روپے کی قدر میں کمی سے مہنگائی کا بڑھنا لازم ہے ، ملکی قرضوں میں ایک کھرب سے زیادہ کا اضافہ ہو گیا ، عوام کو صرف بد ترین مہنگائی ملی ۔حکومت عوام کی توجہ ہٹانے کیلئے اپوزیشن پر کرپشن کے جھوٹے الزامات لگاتی ہے ، کل شہباز شریف اور میرے خیال ایک نیا سکینڈل کھڑا کیا گیا ، شہباز شریف کے خلاف کیس بنایا گیا کہ انہوں نے میرے بھائی کو نوازا گیا ، گزشتہ تین سال سے ہمارے خلاف کردار کشی کی مہم چل رہی ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں چیلنج کرتا ہوں چیئرمین نیب کو اگر میرے مالی اثاثوں میں اضافہ ہوا ہے تو بتائیں ، میں نے اپنے گھر کو جلا کر سیاست کی ہے ، پاکستان کے عوام جھوٹ کی اصلیت جان گئے ہیں ، ہم پر بنا ہوا ہر کیس ہائیکورٹ نے ردی کی ٹوکری میں پھینکا گیا ۔ ہمارے کیسز میں عدالتی فیصلے میں لکھا گیا کہ کوئی کرپشن نہیں ہوئی ۔
احسن اقبال نے کہا کہ نارووال میں بنائے گئے سپورٹ سٹی کے کیس میں کوئی کرپشن ثابت نہیں ہوئی ، وہ منصوبہ اگر مکمل ہو جاتا تو جیولن تھرو میں ارشد ندیم میڈل حاصل کرنے میں کامیاب ہو جاتا۔