نئے نویلے جوڑے کو شادی پر پٹرول کی "سلامی" مل گئی 

نئے نویلے جوڑے کو شادی پر پٹرول کی "سلامی" مل گئی 
نئے نویلے جوڑے کو شادی پر پٹرول کی
سورس: Twitter/@ManobalaV

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت میں ایک نئے نویلے جوڑے کو تحفے میں پٹرول دیا گیا، انڈیا  میں بھی پٹرول کی بڑھتی قیمتوں نے شہریوں کو پریشان کررکھا ہے اس لیے تامل کامیڈین کی جانب سے بھارت سے تعلق رکھنے والے نئے نویلے جوڑے کو تحفے میں پٹرول دیا گیا۔

بھارتی میڈیا پر تامل کامیڈین مائل سیمی کی چند تصاویر شیئر کی گئی ہیں جس میں کامیڈین شادی کی تقریب کے دوران سٹیج پر نئے نویلے جوڑے کو پٹرول کے دو  چھوٹے گیلن بطور تحفہ دیتے دیکھے جاسکتے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مائیل سیمی نے دُولہا دُلہن کو پانچ  لٹر پٹرول تحفے میں دے کر دراصل بھارت میں پٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔