امریکا نے افغان حکومت کے بجائے طالبان کے ساتھ مذاکرات کیے، علی احمد جلالی

امریکا نے افغان حکومت کے بجائے طالبان کے ساتھ مذاکرات کیے، علی احمد جلالی
امریکا نے افغان حکومت کے بجائے طالبان کے ساتھ مذاکرات کیے، علی احمد جلالی

  

کابل (ویب ڈیسک) سابق افغان وزیر داخلہ علی احمد جلالی کا کہنا ہے کہ امریکہ نے افغان حکومت کے بجائے طالبان کے ساتھ مذاکرات کیے، امریکا ہمیشہ سے افغان حکومت کو ناقابل اعتبار حلیف سمجھتا آیا۔

روزنامہ جنگ کے مطابق  عرب ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے علی احمد جلالی نے کہا کہ سابق افغان صدر اشرف غنی کے ملک چھوڑنے کی اصل وجوہات کا تاحال پتہ نہیں ہے، سیاستدانوں پر عدم اعتماد کی وجہ سے افغان فوج نے طالبان کے خلاف مزاحمت نہیں کی، افغان فوج میں بڑے پیمانے میں بدعنوانی نے طالبان کے لیے فتح کی راہ ہموار کی، تیزی سے سب کچھ ہونا  حیران کن اور غیر متوقع تھا۔

سابق افغان وزیر داخلہ نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں مزاحمتی مسلح گروپ کا سامنے آنا  جنگجوئوں کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔

مزید :

بین الاقوامی -