ٹریفک اہلکار نے بچے کے اغو ا کی کوشش ناکام بنادی

ٹریفک اہلکار نے بچے کے اغو ا کی کوشش ناکام بنادی
ٹریفک اہلکار نے بچے کے اغو ا کی کوشش ناکام بنادی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی دارالحکومت کے علاقے ٹاﺅن شپ میں ٹریفک اہلکار نے بچے کے اغوا کی کوشش کو ناکام بنادیا۔

نجی ٹی و ی ڈان نیوز کے مطابق ڈیوٹی پر مامور ٹریفک پولیس اہلکار نے کالج روڈ پر ایک موٹر سائیکل کو مشکوک جان کر روکا تو اس دوران موٹر سائیکل پر بیٹھے مغوی بچے نے شو ر مچانا اور رونا شروع کردیا جس پر وارڈن نے بچے کو تحویل میں لے لیا اور پتہ چلا کے بچے کو اغوا کرکے کہیں لے جایا جارہا ہے۔

موٹر سائیکل پر سوار اغوا کار نے موقع سے فرار ہو نے کی کوشش کی مگر ٹریفک اہلکار نے اسے موقع پر ہی دبوچ لیا اور متعلقہ پولیس سٹیشن اطلاع دی جس کے بعد پولیس ٹیم وہاں پہنچ گئی اور ملزم کو حراست میں لے لیا۔

پولیس حکام کے مطابق اغوا کار کی شناخت ابو بکر کے نام سے ہوئی ہے اور ملزم سے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

مزید :

جرم و انصاف -علاقائی -پنجاب -لاہور -