معروف بھارتی اداکارہ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئیں

معروف بھارتی اداکارہ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئیں
معروف بھارتی اداکارہ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئیں

  

ممبئی (ویب ڈیسک) جنوبی بھارت سے تعلق رکھنے والی اداکارہ نلینائی چترا دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کرگئیں, 56 سالہ اداکارہ کو ان کے گھر میں دل کا دورہ پڑا اور وہیں انہوں آخری سانسیں لیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  نلینائی چترا نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز بطور چائلڈ آرٹسٹ کیا تھا، وہ 1975 میں فلموں میں آئیں اور ان کی اس فلم میں کمل ہاسن نے بھی کام کیا۔تامل فلم سے ڈیبیو کرنے والی چترا نے اس کے بعد ملیالم فلموں میں 1980 اور 1990 کےعشرے کے دوران کام کیا کیا جہاں انہیں خوب پسند کیا گیا۔

مزید :

تفریح -