گوادر میں چینی قافلے پر ہونے والے خود کش حملے کا مقدمہ درج کر لیا گیا

گوادر میں چینی قافلے پر ہونے والے خود کش حملے کا مقدمہ درج کر لیا گیا
گوادر میں چینی قافلے پر ہونے والے خود کش حملے کا مقدمہ درج کر لیا گیا

  

گوادر ( ڈیلی پاکستان آن لائن )  گوادر میں چینی قافلے پر ہونے والے  خود کش حملے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں نامعلوم دہشتگردوں کے خلاف درج کر لیا گیا ہے ، مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے کے افسر کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے ۔

مقدمے میں دہشتگردی ، ایکسپلوزو ، قتل اور اقدام قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں ۔

خیال رہے کہ دو روز قبل جمعہ 20 اگست کو چینی عملے کے قافلے پر خود کش حملہ کیا گیا تھا جس میں تین مقامی بچے جاں بحق اور تین افراد زخمی ہوئے تھے ۔ واقعے پر چین کی جانب سے بھی شدید مذمت کی گءی تھی جبکہ پاکستان میں چینی سفارتخانے نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ دونوں ممالک کے زخمی افراد سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں ۔

مزید :

قومی -علاقائی -بلوچستان -گوادر -