کراچی میں سابقہ بیوی پر تیز اب پھینک کر فرار ہونے والا ملزم گرفتار 

کراچی میں سابقہ بیوی پر تیز اب پھینک کر فرار ہونے والا ملزم گرفتار 
کراچی میں سابقہ بیوی پر تیز اب پھینک کر فرار ہونے والا ملزم گرفتار 

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پولیس نے بلدیہ ٹاﺅن سعید آباد سیکٹر نائن میں سابقہ بیوی پر تیزاب پھینک کر فرار ہونے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ۔پولیس نے موبائل فون ٹریکر کی مد دسے ذیشان نامی ملزم کو گرفتار کیا ہے۔

نجی ٹی و ی ڈان نیوز کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاﺅن میں سابقہ بیوی پر تیزاب پھینکنے کا واقعہ کل سامنے آیا تھا جس کے بعد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا اور گرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل دی گئی تھی ۔ 

پولیس حکام نے مزید بتایا کہ ذیشان نامی ملزم کو پولیس ٹیم نے موبائل ٹریکر کے ذریعے گرفتار کیا ہے او ر ملزم سے تفتیش کا آغا ز کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں سابق شوہر نے بیوی پر تیزاب پھینک دیا تھا جو کہ خاتون کے جسم کے مختلف حصوں پر گرا تھا۔

متاثرہ لڑ کی کے والد کے مطابق بیٹی نے دو سال قبل ذیشان سے کورٹ میرج کی تھی جبکہ ذیشان نے گزشتہ سال میری بیٹی کو طلاق دی تھی اوروہ سٹی کورٹ کے قریب ایک وکیل کے پاس نوکری کرتی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ میری بیٹی آج دفتر جارہی تھی کہ سابق شوہرذیشان نے اس پر راستے میں تیزاب پھینک دیا جس کے بعد ڈاکٹروں نے بتایا کہ تیزاب سے وہ 39فیصد جل چکی ہے۔

مزید :

جرم و انصاف -علاقائی -سندھ -کراچی -