وزیرداخلہ شیخ رشید کا کیپٹن کاشف کی شہادت پر اظہار افسوس،اہم پیغام بھی جاری کردیا

وزیرداخلہ شیخ رشید کا کیپٹن کاشف کی شہادت پر اظہار افسوس،اہم پیغام بھی جاری ...
وزیرداخلہ شیخ رشید کا کیپٹن کاشف کی شہادت پر اظہار افسوس،اہم پیغام بھی جاری کردیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے گچک بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز پر دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے کیپٹن کاشف کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ شہید کیپٹن کاشف کے درجات میں مزید بلندی عطا فرمائے،دہشت گرد بزدلانہ کارروائیوں سے ہماری فورسز کے حوصلے پست نہیں کرسکتے او رہم دہشت گردوں کا پوری قوت کے ساتھ مقابلہ کررہے ہیں۔

وزیرداخلہ نے اپنے پیغام میں دہشتگردی کے واقعے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کی جلد صحتیابی کی دعا کرتے ہوئے دہشت گردوں کو شکست فاش دینے کے عزم کا اظہا ر بھی کیا۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -