وزیرا عظم کے معاو ن خصوصی ڈاکٹر شہباز گل اپوزیشن پر برس پڑے

وزیرا عظم کے معاو ن خصوصی ڈاکٹر شہباز گل اپوزیشن پر برس پڑے
وزیرا عظم کے معاو ن خصوصی ڈاکٹر شہباز گل اپوزیشن پر برس پڑے

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ الیکشن میں دھاندلی کارونارونے والے ا صلاحات سے بھاگ رہے ہیں انہیں وہی الیکشن قبول ہیں جن میں من مانی کے ذریعے دھاندلی کرسکیں۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کرپٹ پارٹی الائنس ہے،2008 سے 2018 تک کرپشن کاسنہری دورتھاجس میں بے پناہ کرپشن کے ذریعے ملک کواندھیروں میں دھکیلاگیا اور آج ڈھٹائی کی اعلیٰ مثالیں دھیلے کی کرپشن نہ کرنےکادعویٰ کرتے ہیں اور جب ان سے کرپشن کاسوال کیاجائے توآئیں بائیں شائیں کرتے ہیں۔

شہباز گل نے کہا کہ ماضی میں ڈالرکومصنوعی طورپرمستحکم رکھ کرمعیشت کونقصان پہنچایاگیااورآج روپے کی قدرماضی کے غلط فیصلوں کی بدولت کم ہوئی ہے، موٹرویزکاراگ الا پنے والے نااہلوں نے اسے گروی رکھ کرقرض لیے، قوم نوازشریف سے کرپشن کاحساب مانگ رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چھانگامانگاکی سیاست عمران خان نے دفن کردی ہے اب شفافیت کاراج ہوگا۔

مزید :

سیاست -علاقائی -اسلام آباد -