کورونا کی شکار فلائٹ لیفٹیننٹ ڈاکٹر ماہ نور فرزند انتقال کر گئیں 

کورونا کی شکار فلائٹ لیفٹیننٹ ڈاکٹر ماہ نور فرزند انتقال کر گئیں 
کورونا کی شکار فلائٹ لیفٹیننٹ ڈاکٹر ماہ نور فرزند انتقال کر گئیں 

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آ ن لائن ) پاکستان ایئر فورس کی فلائٹ لیفٹیننٹ ڈاکٹر ماہ نور فرزند کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئیں۔ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے) حکام کی جانب سے ماہ نور فرزند کے انتقال کی تصدیق کی گئی ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیو ز کے مطابق پی ایم اے حکام نے بتایا کہ فلائٹ لیفٹیننٹ ڈاکٹر ماہ نور آرمی اور ائیرفورس میں ملازمت کر رہی تھیں اور کورونا کا شکار ہونے کے بعد سی ایم ایچ ملیر کینٹ میں زیر علاج تھیں جبکہ ان کے والد بھی کورونا کے باعث ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

پی ایم اے کے مطابق ملک میں اب تک 220 ڈاکٹر کورونا سے انتقال کر چکے ہیں جس میں سے سندھ میں اب تک 77 ڈاکٹرز عالمی وبا سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے ہیں۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -