راولپنڈی، مدرسے کے استاد کی طالبہ سے مبینہ زیادتی کا واقعہ سامنے آگیا، مقدمہ درج

راولپنڈی، مدرسے کے استاد کی طالبہ سے مبینہ زیادتی کا واقعہ سامنے آگیا، مقدمہ ...
راولپنڈی، مدرسے کے استاد کی طالبہ سے مبینہ زیادتی کا واقعہ سامنے آگیا، مقدمہ درج

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) تھانہ پیر ودھائی کی حدود میں مدرسے کے استاد کی جانب سے طالبہ کے ساتھ مبینہ زیادتی کا واقعہ سامنے آگیا۔پولیس کی جانب سے متاثرہ طالبہ کی والدہ کی مدعیت میں واقعہ کی ایف آئی آر در ج کر لی گئی۔

نجی ٹی و ی جیو نیوز کے مطابق طالبہ کی والدہ نے ایف آئی آر میں کہا کہ مدرسے سے فون آیا کہ آپ کی بچی بے ہوش ہوگئی ہے اسے لے جائیں، جس کے بعد بچی نے گھر پہنچ کر بتایا کہ مدرسے کے استاد شاہنواز نے اس کے ساتھ زبردستی کی ہے۔ بیٹی کے مطابق استاد نے متعدد بار اس کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی۔

تھانہ پیر ودھائی پولیس کاکہنا ہے کہ واقعہ کی ایف آر درج کرلی گئی ہے اور ملزم کی گرفتار ی کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں جبکہ ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں بچی پر شدید تشدد کے نشانات واضح ہیں۔

دوسری جانب متاثرہ طالبہ کی والدہ نے جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس تعاون نہیں کر رہی، ہمیں انصاف دلایا جائے۔

مزید :

جرم و انصاف -علاقائی -پنجاب -راولپنڈی -