کراچی، نوبیا ہتا جوڑے کو گھر میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا 

کراچی، نوبیا ہتا جوڑے کو گھر میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا 
کراچی، نوبیا ہتا جوڑے کو گھر میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا 

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آ ن لائن ) صوبائی دارالحکومت کے علاقے سائٹ ایریا میں نوبیا ہتا جوڑے کو ان کے گھر میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا ۔پولیس حکام کے مطابق ہفتے کے روز خاتون کے دو بھائی اسد اور صدیق نے جوڑے کے گھر پر دھاوا بولا اور ان پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔

مقامی اخبار’ڈان ‘ کی رپورٹ کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ 26 سالہ موسیٰ عرف شیر زمان اور اس کی زوجہ 24 سالہ آمنہ الیاس عرف روبی کو سلطانی مسجد کے قریب ان کی رہائش گاہ میں گولیاں ماری گئیں۔جن کی میتیں طبی و قانونی ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید ہسپتال منتقل کی گئیں ہیں۔

ایس ایچ او ظفر علی شاہ نے بتایا کہ جوڑا ایک ماہ قبل شادی کے بندھن میں بندھا تھا جبکہ دونوں نے خاتون کے اہل خانہ کی مرضی کے خلاف پسند کی شادی کی تھی۔ اطلاعات کے مطابق معاملے کے حل کے لیے 10 روز قبل جرگہ بلایا گیا تھا لیکن ظاہر ہوتا ہے کہ خاتون کے بھائی راضی نہیں ہوئے تھے۔

ایس ایچ او نے مزید بتایا کہ ہفتے کے روز خاتون کے دو بھائی اسد اور صدیق نے جوڑے کے گھر پر دھاوا بولا اور ان پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔

مزید :

جرم و انصاف -علاقائی -سندھ -کراچی -