وزیر داخلہ شیخ رشید سے چینی سفیر کی ملاقات، خطے کی صورتحال پر تباد لہ خیال

وزیر داخلہ شیخ رشید سے چینی سفیر کی ملاقات، خطے کی صورتحال پر تباد لہ خیال
وزیر داخلہ شیخ رشید سے چینی سفیر کی ملاقات، خطے کی صورتحال پر تباد لہ خیال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیرداخلہ شیخ رشید سے چین کے سفیرنونگ رونگ ملاقات کی ہے جس میں دوطرفہ تعلقات سمیت خطے کی مجموعی صورتحال پرتبادلہ خیال کی گیا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ملاقات کے دورا ن شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ افغانستان میں پائیدارامن خطے کی سلامتی کیلئے اہم ہے اور افغان صورتحال کے پیش نظرخطہ بہت زیادہ اہمیت اختیارکرچکا ہے۔افغانستان میں امن کیلئے کرداراداکرتے رہیں گے جبکہ وزارت داخلہ افغانستان سے نکلنے والوں کوبھرپورمعاونت دے رہی ہے۔
وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ چینی شہریوں کی حفاظت کیلئے مشترکہ حکمت عملی ترتیب دے رہے ہیں جبکہ پاکستان میں چینی شہریوں اورکمپنیوں کی سکیورٹی مزیدبہتربنائیں گے ۔باہمی تعاون اورترقی کودہشتگردوں کے ہا تھوں یرغمال نہیں ہونے دیں گے۔
وزیر داخلہ کی جانب سے چینی سفیر اور وفد کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا گیا۔