پاکستا ن کو سائنو ویک ویکسین کی ایک اور کھیپ موصول

پاکستا ن کو سائنو ویک ویکسین کی ایک اور کھیپ موصول
پاکستا ن کو سائنو ویک ویکسین کی ایک اور کھیپ موصول

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان کو انسداد کورونا کے لئے سائنو ویک ویکسین کی مزید 20لاکھ خوراکیں موصول ہوگئیں۔

نجی ٹی و ی ہم نیوز کے مطابق ترجمان نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے بتایا کہ پاکستان نے سائینو ویک کی 20لاکھ خوراکیں چائنہ سے خرید ی ہیں جو کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن(پی آئی اے) کی خصوصی پرواز کے ذریعے اسلام آباد لائی گئی ہیں۔

ترجمان کے مطابق دودن میں پاکستان کو سائنو ویک کی 40 لاکھ ڈوز موصول ہوئیں ہیں ۔

یاد رہے کہ سائنو ویک ویکسین کی 20 لاکھ ڈوزز پر مشتمل پہلی کھیپ گزشتہ روز پاکستان پہنچی تھی۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -