وزیر خارجہ کا یورپی یونین کے خارجہ امور کے سربراہ سے ٹیلیفونک رابطہ ، خطے کی صورتحال پر گفتگو

وزیر خارجہ کا یورپی یونین کے خارجہ امور کے سربراہ سے ٹیلیفونک رابطہ ، خطے کی ...
وزیر خارجہ کا یورپی یونین کے خارجہ امور کے سربراہ سے ٹیلیفونک رابطہ ، خطے کی صورتحال پر گفتگو

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے یورپی یونین کے خارجہ امور کے سربراہ جوزف بوریل سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں افغانستان سمیت خطے کے امن و امان سے متعلق گفتگو کی گئی ۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جرمنی ، ہالینڈ ،بیلجیئم اور ڈنمارک کے وزرائے خارجہ سے افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا، خوشی ہے افغانستان کے حوالے سے ہمارے نکتہ نظر میں ہم آہنگی پائی گئی ، پاکستان ،افغانستان میں دیر پا قیام امن کیلئے اجتماعیت کے حامل سیاسی تصفیے کا حامی ہے، چاہتے ہیں افگان شہریوں کی جان و مال اور ان کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے ، موجودہ قیادت کے منظر عام پر آنے والے حالیہ بیانات حوصلہ افزا ہیں ۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کابل میں جاری مذاکرات کی کامیابی ، افغانستان میں دیر پا امن کیلئے ناگزیر ہے ، افغانستان میں قیام امن نا صرف پاکستان بلکہ خطے کے امن کیلئے اہمیت کا حامل ہے ۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ نوے کی دہائی کی صورتحال سے بچنے کیلئے افغانستان کو تنہا نہ چھوڑا جائے ، پاکستانی یورپی یونین کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے ۔

مزید :

اہم خبریں -