وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے صوبے میں ایئر ایمبولینس سروس شروع کرنے کی منظور ی دے دی

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے صوبے میں ایئر ایمبولینس سروس شروع کرنے کی منظور ی ...
وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے صوبے میں ایئر ایمبولینس سروس شروع کرنے کی منظور ی دے دی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدار ت اجلاس کا انعقاد ہو ا ہے جس میں صوبے میں ریسکیو ایئر ایمبولینس سروس شروع کر نے کے فیصلے کی منظوری دے دی گئی۔اجلاس میں وزیر اعلیٰ نے ریسکیو ایئر ایمبولینس سروس سے متعلقہ امور جلد از جلد نمٹانے کی ہدایت بھی کی ۔

نجی ٹی وی اے آر وائے نیوز کے مطابق اس موقع پر وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب خطے میں ریسکیو ایئر ایمبولینس شروع کرنے والا پہلا صوبہ ہوگا جبکہ ایئر ایمبولینس سروس سے دور دراز علاقوں تک ریسکیو کا دائرہ کار وسیع ہوگا اور ریسکیو سروسز کوبھی نئی شناخت ملے گی۔

وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ ہر انسانی جان قیمتی ہے اور بر وقت علاج معالجہ ہر فرد کا حق ہے اس لئے ایئر ایمبولینس کے اجرا کے لیے فوری طور پر ضروری اقدامات اٹھائے جائیں۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -