’بھارت افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال کرنا بند کرے ‘ سابق افغان وزیر اعظم کا بڑا بیان سامنے آگیا

’بھارت افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال کرنا بند کرے ‘ سابق افغان ...
’بھارت افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال کرنا بند کرے ‘ سابق افغان وزیر اعظم کا بڑا بیان سامنے آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کابل(ڈیلی پاکستان آن لائن ) افغانستان کے سابق وزیراعظم حزب اسلامی کے سربراہ گلبدین حکمت یار نے کہا ہے کہ بھارت افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال کرنے سے اجتناب کرے، بھارت کو افغانستان کے مستقبل پر بیانات جاری کرنے کے بجائے اپنے اندرونی معاملات سلجھانے چاہئیں۔
میڈ یا رپورٹس کے مطابق انہوں نے کہا کہ بھارت کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری کشمیریوں کی جدوجہد کا بدلہ لینے کے لیے افغان سرزمین کو استعمال نہیں کرنا چاہیے۔گلبدین حکمت یار نے کہا کہ بعض امن دشمن نہیں چاہتے کہ افغانستان میں مضبوط و مستحکم مرکزی حکومت بنے اور بعض غیر ملکی دشمن ایجنسیاں افغان عوام کو بغاوت پر اکسانے میں مصروف ہیں۔انہوں نے افغانستان میں دیرپا امن کے لیے وزیر اعظم عمران خان کے موقف کو بھی سراہا۔