رات کو چوری چھپے ملنے والے عاشق جوڑے کی شادی، لیکن کچھ ہی دیر بعد ایسا انکشاف کہ موقع پر ہی رشتہ ختم کرنا پڑ گیا

رات کو چوری چھپے ملنے والے عاشق جوڑے کی شادی، لیکن کچھ ہی دیر بعد ایسا انکشاف ...
رات کو چوری چھپے ملنے والے عاشق جوڑے کی شادی، لیکن کچھ ہی دیر بعد ایسا انکشاف کہ موقع پر ہی رشتہ ختم کرنا پڑ گیا
سورس: Wikimedia Commons

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

رانچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست جھاڑکھنڈ میں رات کو چوری چھپے ملاقات کرنے والے عاشق جوڑے کی گاؤں والوں نے شادی کرادی لیکن پھر انکشاف ہوا کہ لڑکا نابالغ ہے جس کے بعد موقع پر ہی یہ رشتہ ختم کرنا پڑگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ضلع گڑھوا میں ایک گھر میں شور کی آواز آئی تو خاتونِ خانہ بیدار ہوگئی اور اس نے شور مچادیا جس پر پورا گاؤں جمع ہوگیا۔ اہلِ دیہہ نے گھر کی تلاشی لی تو خاتون کی بیٹی اور اسی گاؤں کا ایک لڑکا رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔ لڑکے کا والد اور رشتے دار بھی موقع پر پہنچ گئے اور دونوں کو زبردستی پکڑ کر شادی کرادی۔

اس کے بعد لڑکا لڑکی کی شادی کی رجسٹریشن کرانے کیلئے اہلِ دیہہ تھانے پہنچے تو انکشاف ہوا کہ لڑکے کی عمر 16 جب کہ لڑکی کی عمر 19 سال ہے۔ پولیس اہلکاروں نے بتایا کہ اگر شادی رجسٹرڈ کی گئی تو شادی کرانے والوں کو جیل جانا پڑسکتا ہے۔ اس پر تھانے میں ہی یہ شادی ختم کردی گئی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -