بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دہشت گردوں کا حملہ ،شہباز شریف نے مذمت کے ساتھ پریشانی کا اظہار کردیا 

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دہشت گردوں کا حملہ ،شہباز شریف نے ...
بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دہشت گردوں کا حملہ ،شہباز شریف نے مذمت کے ساتھ پریشانی کا اظہار کردیا 
سورس: File Photo

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کےصدراور قومی اسمبلی میں قائدِحزبِ اختلاف میاں شہباز شریف کی جانب سے بلوچستان کے علاقے گچک میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہباز شریف نے کہا کہ گچک میں دہشت گردی سے کیپٹن کاشف کی شہادت کی خبر پر افسوس ہوا، کیپٹن کاشف شہید کے اہل خانہ کو سلام پیش کرتا ہوں اور ان کے ساتھ  دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ وطن کے بیٹوں کی قربانیاں لازوال اور بے مثال ہیں، اللّٰہ تعالی شہید کے درجات بلند فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل دے۔قائد حزب اختلاف نے دونوں زخمی سپاہیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دُعا بھی کی۔مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی پریشان کُن ہے۔