انگلینڈ اور بھارت کے درمیان تیسرا ٹیسٹ کب شروع ہو گا ؟ سیریز کی تفصیلات جانئے 

انگلینڈ اور بھارت کے درمیان تیسرا ٹیسٹ کب شروع ہو گا ؟ سیریز کی تفصیلات ...
انگلینڈ اور بھارت کے درمیان تیسرا ٹیسٹ کب شروع ہو گا ؟ سیریز کی تفصیلات جانئے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لیڈز (ڈیلی پاکستان آن لائن) انگلینڈ اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا میچ 25 اگست سے ہیڈنگلے لیڈزمیں شروع ہو گا،بھارت کوانگلینڈ کےخلاف سیریز میں ایک،صفر  کی برتری حاصل ہے۔

بھارتی ٹی وی کے مطابق ہندوستانی  ٹیم نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کو 151 رنز سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی ہے۔ دونوں ٹیموں کے مابین نوٹنگھم میں کھیلا گیا سیریز کا پہلا ٹیسٹ ڈرا ہو گیا تھا۔تیسرے ٹیسٹ میں انگلش ٹیم کو جو روٹ لیڈ کریں گے جبکہ بھارتی ٹیم مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا چوتھا ٹیسٹ2 سے6 ستمبر تک لندن جبکہ پانچواں اور آخری ٹیسٹ میچ 10سے 14 ستمبر تک مانچسٹر میں کھیلا جائے گا۔

مزید :

کھیل -