وہیل مچھلی کی الٹی فروخت کرنے پر 4 افراد گرفتار، مالیت جان کر ہوش اڑ جائیں

وہیل مچھلی کی الٹی فروخت کرنے پر 4 افراد گرفتار، مالیت جان کر ہوش اڑ جائیں
وہیل مچھلی کی الٹی فروخت کرنے پر 4 افراد گرفتار، مالیت جان کر ہوش اڑ جائیں

  

چنائی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست تامل ناڈو میں پولیس نے وہیل مچھلی کی الٹی فروخت کرنے کی کوشش پر چار افراد کو گرفتار کرلیا۔

انڈیا ٹوڈے کے مطابق چار افراد نے وہیل مچھلی کی فروخت کا آن لائن اشتہار دیا تھا۔ پولیس نے گاہک بن کر ان سے رابطہ کیا اور ملنے کیلئے بلایا۔ جب یہ آئے تو پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ وہیل مچھلی کی الٹی مہنگے پرفیوم بنانے کیلئے استعمال ہوتی ہے۔ ملزمان جس الٹی کو فروخت کرنے کی کوشش کر رہے تھے اس کی مالیت 22 کروڑ روپے تھی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -