کرپشن اور بد عنوانی کاخاتمہ نیب کی اولین ترجیح ،جسٹس(ر) جاوید اقبال نے پختہ عزم دہرا دیا 

کرپشن اور بد عنوانی کاخاتمہ نیب کی اولین ترجیح ،جسٹس(ر) جاوید اقبال نے پختہ ...
کرپشن اور بد عنوانی کاخاتمہ نیب کی اولین ترجیح ،جسٹس(ر) جاوید اقبال نے پختہ عزم دہرا دیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی احتساب بیورو(نیب)کےچئیرمین جسٹس(ر)جاویداقبال نے کہا ہے کہ کرپشن کے خاتمہ اوربدعنوان لوگوں سے لوٹی ہوئی رقوم کی واپسی نیب کی اولین ترجیح ہے،نیب نے بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے موثرحکمت عملی وضع کی ہے جس کے نتیجہ میں موجودہ انتظامیہ کے دورمیں اب تک 535ارب روپے کی ریکوری ہوئی ہے ۔
 تفصیلات کے مطابق  جسٹس(ر)جاویداقبال نے کہاکہ گیلانی اینڈگیلپ کے سروے میں 59فیصد پاکستانی عوام نے نیب پراعتمادکااظہارکیاہے، جس سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ قومی احتساب بیورو قانون کے مطابق نیب بلاتفریق احتساب کاعمل جاری رکھے ہوئے ہے،بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے فعال حکمت عملی کی وجہ سے سزاؤں کی مجموعی شرح 66فیصد ہے جو دنیا بھرمیں وائٹ کالرجرا ئم کی تحقیقات میں اہم کامیابی ہے، دنیابھرمیں موقر اداروں جیسے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل، عالمی اقتصادی فورم ، گلوبل پیس کینیڈا، پلڈاٹ اورمشال پاکستان نے بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے نیب کے مثالی کوششوں کو سراہاہے۔

انہوں  نے کہا کہ نیب کسی دھمکی اورتنقید کو خاطر میں لائے بغیر بد عنوانی کے خاتمے کے لئے اپنی قانونی ذمہ داریاں اداکر تا رہے گا ،نیب کی انتظامیہ قانون کے مطابق انکوائریز اورتحقیقات کاعمل جاری رکھیں گی،نیب نے بدعنوانی کی تمام صورتوں اورمظاہرکو ختم کرنے کا تہیہ کررکھا ہے، نیب نے بالخصوص بدعنوانی، منی لانڈرنگ، عوام الناس سے دھوکہ دہی، جان بوجھ کربینک ڈیفالٹ ہونے، اختیارات کے غلط استعمال اور ریاسی فنڈز پرخرد برد پراپنی توجہ مرکوز کی ہے۔

چیئرمین نیب نےکہاکہ کرپشن کےخاتمےاوربدعنوان لوگوں سےلوٹی ہوئی رقوم کی واپسی اولین ترجیح ہے، ملک کوکرپشن سے پاک کرنےکیلئےکرپشن کےخلاف جدوجہد ہمارا عزم ہے،اقوام متحدہ کےکنونشن برائے انسداد بدعنوانی(یواین سی اے سی)کےتحت نیب پاکستان میں فوکل ادارہ ہے،پاکستان اس کنونشن کی توثیق اوراس پردستخط کرچکا،پاکستان دنیا میں واحد ملک ہے جس نے کرپشن کے خاتمہ کیلئے چین سے مفاہمت کی دستاویز پردستخط کئے جبکہ نیب سارک اینٹی کرپشن فورم کا چئیرمین بھی ہے، نیب سارک ممالک میں رول ماڈل ادارے کی حیثیت رکھتاہے۔

انہوں نے کہاکہ گزشتہ تین برسوں میں نیب کے علاقائی بیوروز کی کارگردگی مثالی رہی ہے، نیب کی موجودہ انتظامیہ کے دورمیں اکتوبر2017ءسے لیکرجون 2021ءتک کی مدت میں 535ارب روپے ریکورکرکے قومی خزانہ میں جمع کئے گئے،نیب نےکل179میگاکرپشن  کیسز میں 93کیسز فائل کئے،یہ کیسز مختلف احتساب عدالتوں میں چل رہے ہیں، 10کیسز انکوائری کے مرحلہ میں ہیں، اسی طرح کئی میگا کیسز میں تحقیقات ہو رہی ہے۔

چیئر مین نیب نے کہاکہ میگاکرپشن کے کیسوں کومنطقی انجام تک پہنچانا ہماری اولین ترجیح ہے، 179میگا کرپشن کیسز میں 66کیسز کوقانون کے مطابق نمٹایا گیا،ملک بھرمیں 1273نیب کے ریفرنس مختلف احتساب عدالتوں میں زیرسماعت ہیں جن میں 1300 ارب روپے کی مبینہ خورد برد ہوئی ہے۔

مزید :

قومی -