سیکیورٹی فورسز کے آفیسر اور جوان ہمارے ماتھےکا جھومر ، ملک دشمنوں کی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے:سردار تنویر الیاس

سیکیورٹی فورسز کے آفیسر اور جوان ہمارے ماتھےکا جھومر ، ملک دشمنوں کی کسی ...
 سیکیورٹی فورسز کے آفیسر اور جوان ہمارے ماتھےکا جھومر ، ملک دشمنوں کی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے:سردار تنویر الیاس

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ریاست آزاد جموں و کشمیر کے سینئر وزیر سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ ملک وقوم کی حفاظت اور دوران ڈیوٹی شہید ہونے والے سیکیورٹی فورسز کے آفیسر اور جوان ہمارے ماتھےکا جھومر ہیں،انکی قربانیوں کو کسی صورت رائیگاں نہیں جانے دیں گے،ملک دشمن عناصر بلوچستان کے مثالی امن کو خراب کرنے کی سازشوں میں سرگرم ہیں، محب وطن شہری سیکیورٹی فورسز سے تعاون کرتے ہوئے دشمن کی سازشوں کو ناکام بنائیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ آوران میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو دہشت گردوں کی جانب سے نشانہ بنانا انتہائی قابل مذمت ہے،کیپٹن کاشف شہید نے اپنی جان کا نذرانہ دے کر ثابت کیا ہے کہ پاک فوج کا ہر جوان ملک و قوم کی حفاظت کے لئے اپنی جان کا نذرانہ دینے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے ۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کا عزم کر رکھا ہے،سیکیورٹی فورسز  ملک دشمنوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف سرگرم ہے ،اس واقعہ میں ملوث دہشت گردوں کو جلد ہی گرفتار کر کے نشان عبرت بنایا جائے گا ۔

سینئر وزیر ریاست جموں و کشمیر نے کہا کہ اس سانحہ میں جام شہادت نوش کرنے والے کیپٹن کاشف کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہیں جبکہ زخمی ہونے والے جوانوں کی صحت یابی کے لئے دعا گو ہیں ۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -