خیرپور میں مسجد کی چھت گرنے سے 10 سیلاب متاثرین جاں بحق

خیرپور میں مسجد کی چھت گرنے سے 10 سیلاب متاثرین جاں بحق
خیرپور میں مسجد کی چھت گرنے سے 10 سیلاب متاثرین جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

خیر پور (ویب ڈیسک) خیرپور میں مسجد کی چھت گرنے سے 10 سیلاب متاثرین جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق احمد پور کے قریب مسجد کی چھت گرنے سے تقریباً 100 افراد زخمی بھی ہوگئے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مسجد میں سیلاب متاثرین نے پناہ لے رکھی تھی۔متاثرہ علاقے میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

خیرپور سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی ہے۔ بارشوں اورسیلابی ریلوں سے سیکڑوں گھر تباہ ہوگئے ہیں اور اموات ہوئی ہیں۔ متعدد علاقے اب بھی پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔