لاہور، لاکھوں روپے مالیت کے طوطے چوری کرنیوالے ملزمان گرفتار
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لیل گاؤں سے 15لاکھ مالیت کے طوطے چوری کرکے فرار ہونے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیاگیا۔
پولیس کے مطابق قیمتی طوطے چوری کرنے والے ملزمان کو نشتر کالونی پولیس نے دوران پٹرولنگ آشیانہ روڈ سے پکڑا، ملزمان کو مشکوک جان کر اعظم چوک میں روک کر ان سے باز پرس کی گئی تو ان کے قبضے سے 15 لاکھ مالیت کے 3 طوطے برآمد ہوئے۔ ملزمان نے ڈی ایچ اے فیز 5 لیل گاؤں میں دکان کی دیوار توڑ کر قیمتی طوطے چرائے تھے اور فرار ہوگئے تھے۔ایس پی ماڈل ٹاؤن کے مطابق قیمتی طوطے مالک کے حوالے کردیے گئے ہیں جب کہ ملزمان کاشف اور عظیم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور تفتیش کی جارہی ہے۔