مغربی بوسنیا کےسکول میں فائرنگ،3سٹاف ممبرزہلاک
سراجیوو(ڈیلی پاکستان آن لائن)مغربی بوسنیا کے ایک علاقے سنسکی موسٹ میں ایک ہائی سکول کے اندر سکول کے ایک ملازم نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں سٹاف کے تین لوگ ہلاک ہوگئے۔
ایرانی خبر ایجنسی تسنیم نیوز کے مطابق پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پولیس کو مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بج کر 15 منٹ پر اطلاع دی گئی کہ ایک شخص نے سکول میں خودکار رائفل سے فائرنگ کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ فائرنگ کرنے والے نے سکول کے ڈین، سیکرٹری اور ایک استاد کو قتل کر دیا ہے، اس کے بعد اس نے خودکشی کرنے کی کوشش کی اور وہ شدید زخمی ہو گیا۔
خبر رساں ادارے رائٹرز نے رپورٹ کیا کہ گرمیوں کی تعطیلات کے بعد سے سکول ابھی تک دوبارہ نہیں کھلا اس لیے سکول میں کوئی بھی بچہ موجود نہیں تھا۔
این ون ٹی وی نے عینی شاہدین کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایک چوکیدار جس کی انتظامیہ کے ساتھ اختلاف تھے اس نے مخصوص لوگوں کو تلاش کیا اور انہیں گولی مار دی۔