کاہنہ سے اغوا لڑکی شیخو پورہ سے بازیاب
لاہور (کر ائم رپو رٹر) کاہنہ پولیس نے17سالہ مغویہ کو ضلع شیخوپورہ سے بازیاب کروا کر ملزم گرفتار کر لیا۔ 18اگست کو محلے دار لڑکی کو مدر سہ سے گھر واپس آتے ہوئے اغوا کر لیا گیا تھا۔ایس پی ماڈل ٹا ؤن اخلاق اللہ تارڑ نے بتایا کہ لڑکی کے ا غوا کا مقدمہ تھانہ کاہنہ میں درج کرکے تلاش شروع کی گئی۔