ریسکیو 1122 نے 24 گھنٹوں میں 1165 حادثات پر مدد کی

ریسکیو 1122 نے 24 گھنٹوں میں 1165 حادثات پر مدد کی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کر ائم رپو رٹر)ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1165ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 502افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔731معمولی زخمی لوگوں کو   بروقت طبی امداد فراہم کی گئی،ان ٹریفک حادثات میں 721 ڈرائیوز،47کم عمرڈرائیور، 393 مسافراور 124 پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔ 246ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی درالحکومت278متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد 76حادثات میں 77متاثرین کے ساتھ دوسر ے، ملتان69حادثات میں 72متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔ ٹریفک حادثات کے کل 1238متاثرین میں 1016مرد اور222 خواتین شامل ہیں،ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 1080 موٹرسائیکلز، 75 آٹورکشے،111 کاریں،17وین 14 مسافر بسیں، 19ٹرک اور90دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

مزید :

علاقائی -