جی ایم سی ٹیچنگ ہسپتال سے لاکھوں کی ادویات چوری ہونے کا انکشاف

جی ایم سی ٹیچنگ ہسپتال سے لاکھوں کی ادویات چوری ہونے کا انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گوجرانوالہ(بیورو رپورٹ)گورنمنٹ ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال سے لاکھوں روپے کی ادویات چوری ہونے کا انکشاف‘ ایم ایس ڈاکٹر ارشاد اللہ گورائیہ نے بروقت کاروائی کرنے کا حکم دے کر دو لاکھ روپے کی ادویات برآمد کروا لیں۔ تفصیلات کے مطابق جی ایم سی ٹیچنگ ہسپتال کے مین سٹور کے فارما سسٹ اور ملازمین نے چیف فارماسسٹ آصف فاروق اعوان کو بتایا کہ سٹور سے ادویات چوری ہو رہی ہیں۔ چیف فارماسسٹ نے فوری طور پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ارشاد اللہ گورائیہ کو صورتحال سے آگاہ کیا جنہوں نے اسی وقت ہسپتال کے سینئر آفیسر کو انکوائری آفیسر مقرر کر کے جلد از جلد رپورٹ کرنے کا حکم صادر کیا۔

 ایم ایس کے بروقت حکم پر انکوائری کے دوران سینئر آفیسر نے کافی زیادہ ادویات برآمد کر کے اور ملازمان کے بیان لیکر ہسپتال کے سربراہ کو رپورٹ درج کروا دی جس پر میڈیکل سپر ٹینڈنٹ نے ملزمان خذیفہ‘ مبین‘ زین علی‘ مستقیم اور ارسلان کیخلاف مقدمہ درج کروانے کا حکم بھی دیا اس طرح ڈاکٹر ارشاد اللہ گورائیہ کی بروقت کاروائی سے ہسپتال کو دو لاکھ روپے کی دوائی واپس مل گئی۔ تھانہ اروپ پولیس نے چیف فارماسسٹ کی درخواست پر قانونی کاروائی شروع کر دی ہیں۔

مزید :

علاقائی -