لاہور میں ڈاکو راج، لاکھوں کی نقدی، زیورات لوٹ لئے، گاڑیاں، موٹر سائیکلیں چوری
لاہور(کر ائم رپو رٹر)شہر کے مختلف علاقوں میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی،طلائی ز یورات، موبائل فون،موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق گارڈن ٹا ؤن میں شاہ میر سے2 لا کھ 10 ہزار نقدی اور موبائل فونز۔رائے ونڈ میں کلیم سے2 لاکھ روپے اور موبائل فون،مصطفی آباد میں عدنان سے ایک لاکھ 80ہزار رو پے اور موبائل فون،گوالمنڈی میں واصف سے ایک لاکھ 60ہزار روپے اور موبائل فون،ستوکتلہ میں وسیم سے1 لاکھ 50ہزار روپے مو با ئل فون،فیکٹری ایریا میں زاہد سے 1لاکھ 20ہزار نقدی اور موبائل فون، نشتر کالونی میں امتیاز سے 95 ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سا مان لوٹ لیا گیا۔غازی آباد اور شفیق آباد سے گاڑیاں جبکہ ملت پارک ریس کورس اور مناواں سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔